پنکی الیکشن جیت کروزیر نہ بن جائے، مصطفیٰ قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے، وزیر یا مشیر نہ بن جائے، پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنکی کو میڈیا نے کوریج دیکر انمول بنادیا ہے، اتنی کوریج تو وزیراعظم کو بھی نہیں ملتی جتنی پنکی کو دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنکی کس کے کہنے پر اتنے جرائم کر رہی تھی اور پکڑی بھی نہیں جارہی تھی اس پر سوالات تو پیدا ہوتے ہیں۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ بھارت میں پھولن دیوی ایک ڈاکو تھی جس نے الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی۔ خدشہ ہے پنکی بھی اسمبلی کی رکن یا وزیر نہ بن جائے کیونکہ پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
