خلیجی ممالک سے 5سال میں 1لاکھ64ہزارپاکستانی ڈی پورٹ

خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے پانچ برس میں 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں
پانچ برس کے دوران متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 پاکستانیوں کو اور کویت سے 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اس حوالے سے سرکاری دستاویز پیش کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف تین سال میں سات خلیجی ممالک سے پاکستانی مزدوروں کی 9233 شکایات موصول ہوئیں، صرف سعودی عرب سے 5321 پاکستانی محنت کشوں کی شکایات موصول ہوئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق دوسرے نمبر متحدہ عرب امارات رہا جہاں سے 1310 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔
اسی طرح قطر سے 677 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں، عمان سے 404 پاکستانی، کویت سے 539 پاکستانی، بحرین سے 850 پاکستانی، عراق سے 132 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔

Back to top button