ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیاکہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا  تو  بھارت کا جغرافیہ بدل کر  اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کرسکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے، یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔

 

Back to top button