کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت مل گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں جون اور جولائی میں اوسطاً 26 پیسے اور 10 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔
ریگولیٹر نے ایف سی اے کے 7 ماہ (جون تا دسمبر 2020) کی بنیاد پر نرخوں میں اضافے اور ماہانہ اضافے اور کٹوتیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے طریقہ کار پر کام کیا ہے جس سے صارفین پر قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم کیا جاسکے۔ ریگولیٹر نے 23 فروری کو 7 ماہ کے ایف سی اے کےلیے عوامی سماعت کی اور جمعے کو اپنا فیصلہ جاری کیا۔نیپرا نے جون کےلیے ایف سی اے کو 75 پیسے فی یونٹ اکتوبر کےلیے تین پیسے فی یونٹ اور نومبر کےلیے 1.1 روپے کم کیا۔دوسری جانب جولائی کےلیے ایف سی اے میں 73 پیسے فی یونٹ، اگست کےلیے 31 پیسے فی یونٹ، ستمبر میں 71 پیسے فی یونٹ ستمبر اور دسمبر 2020 میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا۔تاہم نیپرا نے جون، جولائی، اگست اور نومبر کے ایف سی اے کو اکٹھا کردیا (دو اضافے اور دو کمی کے) جس میں مجموعی طور پر جون 2021 میں 26 پیسے فی یونٹ اضافی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔اسی طرح ریگولیٹر نے جولائی 2021 میں صارفین سے ستمبر، نومبر اور دسمبر (دو اضافے اور ایک کمی کے) اضافی چارجز 10 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی۔اضافی ایف سی اے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ صارفین کی تمام کیٹیگریز پر ہوگا جبکہ کم ایف سی اے بھی لائف لائن صارفین، وہ صارفین جو 300 یونٹس سے کم استعمال کرتے ہیں، کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز پر لاگو ہوں گے۔نیپرا نے واضح کیا کہ ماہانہ ایف سی اے کے حساب سے منفی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ان صارفین پر بھی ہوتا ہے جو ٹائم آف یوز (ٹی او یو) میٹرز استعمال کرتے ہیں۔