ٹرمپ کی امریکیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریز کی اپیل

دوسرے مواخذے کی کاروائی کا سا منا کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امریکیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریزکی اپیل کی ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں، عوام تناؤ کم کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔امریکی صدر نے ویڈیو بیان میں اپنے مواخذے پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔