پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے : نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کےخلاف نہیں کر رہیں،مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طےکی ہیں،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے،سب کو پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،مریم نواز نےپنجاب میں ترقی کی نئی منازل طےکی ہیں،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے۔
نواز شریف کاکہنا تھاکہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کےخلاف نہیں کررہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہےہیں،لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز شہبازشریف کا ہاتھ بٹارہی ہیں،شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کررہے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا،پاکستان کو دیوالیہ ہونے سےہم نے بچایا،قومی ائیر لائن بند کروانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم نے پاکستان کو اوپر لےجانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا،پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سےہے۔
نواز شریف کاکہنا تھاکہ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئیں۔