سعودی عرب دورے کے دوران مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا، پہلگام حملے کے بعد روٹ بدل لیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےدورہ سعودی عرب پرجاتے ہوئےپاکستان کامعمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال کیا تاہم پہلگام واقعے کےبعد واپس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کر دی ۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے خصوصی طیارے "انڈیا ون” میں 22 اپریل کی صبح 8 دارالحکومت نئی دلی سے روانہ ہوئے۔ان کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے صبح 09:26 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے، سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

 

معمول کےکمرشل فضائی روٹ پر سکھر سے ہوتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ پاکستانی فضائی حدود میں سفرکرکے تربت اور پھر گوادر سے عمان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور متحدہ عرب امارات کو نظز انداز کرکےجدہ پہنچا۔

اسی روز پہلگام مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پر نریندرمودی اپنا سعودیہ کا دورہ مختصر کرکےاسی رات ایک بجے جدہ سے بھارت روانہ ہوئے تاہم  اپنے ملک واپس جاتے ہوئےبھارتی وزیراعظم نےپاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔

Back to top button