کشمیریوں کوحق ملکیت اور حق روزگار دلوانا چاہتا ہوں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہناہے کہ میں کشمیرکے عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوانا چاہتا ہوں۔ کشمیریوں کو حقوق مل جائیں تو انہیں ایسے تحفے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے لیے بننے والی چیز عوام کو تحفہ نہیں ہوتا، یہ عوام کا حق ہوتا ہے۔ بسوں، سڑکوں، ایئرپورٹس کے وعدے سنائے جارہے ہیں۔ میں ہر بس، ہر سڑک، ہر ہسپتال اور ہر ایئرپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ 3 ہزار روزگار کے نئے مواقع رکھے ہیں۔ میں نے خود پچھلے بجٹ میں میرپور ایئرپورٹ کیلئے پیسے دلوائے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس سٹیڈیم میں ہمارے مخالفین تقریر کر رہے تھے وہ بھی پیپلز پارٹی کے دور میں ہی بنا ہے۔
