بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے، سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 48 گھنٹےمیں بھارتی سفارتکاروں کو پاکستان چھوڑنےکا کہا جائے ۔
سپریم کورٹ بارکی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائےاور 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنےکا حکم دیاجائے۔
صدرسپریم کورٹ بارمیاں رؤف نے کہا کہ پہلگام واقعےکےباعث سفارتی کشیدگی سےآگاہ ہیں، قومی وقارکےتحفظ کے لیے سخت اورمؤثرجواب ناگزیر ہے۔
بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے : صدر آزاد کشمیر
انہوں نےکہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات مضحکہ خیز جھوٹ کا پلندہ اور بےبنیاد ہیں ،پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بھارتی فوج کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیےجارہے ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
پہلگام واقعہ
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے سیاحتی مقام پر گزشتہ روز سیاحوں پر ہونے والے حملےکے بعد بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کےبھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت نےپاکستان کےساتھ سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا ہے۔