متنازع کینالز کا معاملہ: سندھ بار کونسل کی صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال

سندھ بار کونسل نے متنازع نہروں کےخلاف صوبےبھرکی عدالتوں میں ہڑتال کر دی ۔
وکلا نےسندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کےدروازے بندکردیے اور سائلین سمیت سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سےروک دیا جب کہ سٹی کورٹ کےمرکزی دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ببرلوبائی پاس سکھرمیں وکلا کادھرناساتویں روزمیں داخل ہوگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی چین کے پیپلز بینک آف چائنا سےتعاون کی درخواست
واضح رہےکہ پنجاب میں نہروں کے تنازع پر سندھ میں پیپلز پارٹی اورجے یو آئی سمیت دیگر جماعتیں گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں ، ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہریں بننےسےسندھ کا پانی کم ہو جائے گا جب کہ وفاق اور پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ نہروں کے معاملے کو متنازع بنایا جا رہا ہے،ارسا ایکٹ موجود ہے اور اس کی موجودگی میں کوئی بھی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہیں لے سکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کو خبردار کرچکے ہیں کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو وفاقی حکومت سے علیٰحدہ ہونے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔