وفاقی وزیر خزانہ کی چین کے پیپلز بینک آف چائنا سےتعاون کی درخواست

محمد اورنگزیب نے چین کےوزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجراء کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے پیپلز بینک آف چائنا سےتعاون کی درخواست کی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی تجارت میں تناؤ کے باعث علاقائی تجارت اور مختلف ممالک میں دو طرفہ تجارت کی اہمیت بڑھے گی۔
وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سےملاقات میں اقتصادی ترقی کے سفر میں سعودی عرب کی طویل مدتی حمایت، بالخصوص آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پراظہار تشکر کیا۔
محمد اورنگزیب کی اماراتی وزیرمملکت مالی امور محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سعودی عرب دورے کے دوران مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا، پہلگام حملے کے بعد روٹ بدل لیا
اس کےعلاوہ محمد اورنگزیب نے سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے تحت مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ عالمی تجارت میں تناؤ کےباعث علاقائی تجارت اور مختلف ممالک میں دو طرفہ تجارت کی اہمیت بڑھے گی۔
ادھر وزیرخزانہ نےایم ڈی آئی ایم ایف کےساتھ MENAP میناپ وزرائے خزانہ و گورنرز کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی کےلیےآئی ایم ایف سے تکنیکی معاونت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے صدرگیٹس فاؤنڈیشن گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی سے ملاقات میں پولیو کےخاتمے کےلیے معاونت جاری رکھنے کی اپیل کی۔