گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 275 کیسز رپورٹ
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 275 نئے کیسز سامنے آگئے جو اس ملک میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اب تک یہاں کی 5 کروڑ 20 لاکھ افراد کی آبادی میں سے صرف 10 فیصد کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی ہے جبکہ 30 فیصد کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔
جنوبی کوریا میں اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 28 کورونا کیسز اور 2 ہزار 34 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
میکسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے 8 ہزار 507 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یومیہ کیسز میں یہ اضافہ 24 فروری کے بعد سب سے بڑا ہے جبکہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔
میکسکو کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز مزید 234 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعدد 2 لاکھ 34 ہزار 192 ہوگئی۔
یہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 25 لاکھ 58 ہزار 369 ہے۔