گلاب کی پتیاں کتنی فائدہ مند ہیں؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ گلاب کا اگر جِلد پر استعمال کیا جائے تو اس سے جِلد تروتازہ اور شاداب لگتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔اگر گلاب کی پتیوں کا استعمال کھانے کی صورت میں کیا جائے تو اس سے آپ کی جسم کی نشوونما اور صحت پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جدید تحقیق کے مطابق گلاب کی پتیوں میں قدرت نے اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت رکھی ہےجس سے درد، سوجن اور جلن سے آرم ملتا ہے۔ گلاب کی پتیاں نظام ہاضمہ بھی درست رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔گلاب کی پتیوں میں فائبر پایا جاتا ہے اور کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے جو آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
