ہمایوں سعید محنت کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے

پاکستان کے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔
پاکستانی ٹی وی اداکارنعمان اعجازاوراداکاروہدایتکا واسع چوہدری کی ایک ویڈیوانٹرنیٹ پرخوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی سے متعلق باتیں کررہے ہیں تاہم وڈیو وائرل ہونے کے بعد نعمان اعجازکومداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وڈیومیں نعمان اعجازکا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پرمختلف چیزیں دیکھ رہے اوراسی دوران انہوں نے ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں لگا کہ وقت کے ساتھ اداکاربہت کچھ سیکھ جاتے ہیں لیکن ہمایوں ابھی تک نہیں کرپائے۔نعمان اعجازنے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگرہمایوں سعید اسی طرح کام کرتے رہے تو وہ ایک دن حادثاتی طورپراداکاری سیکھ ہی جائیں گے۔ انسان کو کبھی بھی نا امید نہیں ہونا چاہیئے۔
اسی دوران جب واسع چوہدری نے نعمان اعجازسے کہا کہ وہ مایہ نازاداکارعدنان صدیقی کی اداکاری کے بارے میں کیا کہیں گے تو اس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ بھی ہمایوں کے پیشوا ہیں اوران ہی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، اگر اس عمر میں بھی انہیں کامیابی ملی ہے تو اچھی بات ہے۔
کورونا وائرس کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ نامور ستارے میں اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ کررہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز بھی اداکار واسع چوہدری کے ہمراہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو گئے جہاں انہوں نے مداحوں سے کئی دلچسپ باتیں کیں۔اس لائیو چیٹ کے دوران نعمان اعجاز نے اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے اداکاری پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کامیاب ہونے والا ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ نہیں دیکھا، یاد رہے کہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی دونوں نے ہی اہم کردار نبھائے۔
نعمان اعجاز نے اس ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’عام طور پر لوگ گزرتے سالوں کے ساتھ خود کو بہتر کرلتے ہیں، لیکن ہمایوں نے ایسا نہیں کیا‘۔
آخر میں نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ سب صرف مذاق میں کہا اور اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں۔
دوسری جانب ہمایوں سعید نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان میں اس واقعے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ہمایوں کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز ماضی میں سامنے آئے ڈرامے میں میرے والد کا کردار کرچکے ہیں اور انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آنے والی ایک فلم میں بھی نعمان اعجاز ان کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید نے 1995 میں ڈرامے ’کروڑوں کا آدمی‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں نعمان اعجاز نے بھی اہم کردار نبھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button