10 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور

پاکستان نے کرونا کے تدارک کے لیے 10 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا اہم سنگ میل حاصل کرلیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 ہزار 467 کیسز ریکارڈ کیے گئے، دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا کر پاکستان نے ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر اس کامیابی کا اعلان کیا اور عوام سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کی، ان 10 کروڑ افراد میں سے 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویکسین کی مکمل خوراک لگائی جا چکی ہے۔

ویکسین شدہ افراد کی تعداد کُل آبادی کا 33 فیصد اور اہل آبادی کا 49 فیصد ہے، یہ رفتار اسی طرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.37 فیصد ہے جس میں سب سے زیادہ سندھ میں 6.83 فیصد، پنجاب میں 2.13 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 1.72 فیصد، گلگت بلتستان میں 0.61 فیصد، بلوچستان میں 0.55 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 0.46 فیصد ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

کراچی سب سے اوپر ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ہے، اس کے بعد میرپور میں 4.92 فیصد، پشاور میں 4.19 فیصد، لاہور میں 3.88 فیصد، گلگت میں 3.7 فیصد اور اسلام آباد میں 2.78 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 947 ہوگئی جبکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 772 مریض داخل ہیں، دسمبر میں ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے کم تھی۔

ایک بیان کے مطابق اومیکرون سے مجموعی طور پر خطرہ متعدد وجوہات کی بنا پر بہت زیادہ ہے، ایک وجہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

Back to top button