سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے الزامات میں مزید11 ملزمان کی آج جے آئی ٹی میں طلبی

حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پرجھوٹا پروپیگنڈا کرنےکےالزام میں میں مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کرتےہوئےآج طلب کرلیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےصبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمٰن، اظہرمشوانی،تقویم صدیق، محمد نعمان افضل کو آج طلب کیا ہے۔
جے آئی ٹی نےعروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک اور اکرام کٹھانہ کوبھی نوٹسز جاری کیے ہیں، ملزمان پرسوشل میڈیا پربدنیتی پر مبنی مہم کےذریعے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کےالزامات ہیں۔
عارف علوی نے سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ذرائع کےمطابق جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کے تعین کےلیےتحقیقات کر رہی ہے، مزیدملزمان کی شناخت اور ان کےخلاف قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے پیکا ایکٹ 2016 کےسیکشن 30 کے تحت آئی جی اسلام آبادپولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔
