جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 11 لبنانی جاں بحق

اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی معاہدے کےباوجود بھی اسرائیل کےلبنان پر حملے جاری ہیں جب کہ حزب اللہ بھی جوابی کارروائیاں جاری رکھےہوئے ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونےوالے جنگ بندی معاہدے کے باجود  اسرائیل اور حزب اللہ ایکدوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہوئےحملے کررہے ہیں۔

گزشتہ روزاسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پرجوابی حملہ کیا جس کا جواب اب اسرائیل نے لبنان میں بمباری کی صورت میں دیا۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی تازہ بمباری میں 11 لبنانی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

 

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری،مزید100فلسطینی شہید

اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جو 27 نومبر سےنافذالعمل ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پربھی بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کےدورہ پرآئے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےغزہ میں بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی کی کوششوں پر زور دیا۔

Back to top button