11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس سے خطرہ نہیں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کا کہنا ہے کہ 11 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکتا تاہم گھر میں موجود 60 سال سے زائد عمر افراد کو ان سے دور رکھنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے پتہ چلا کہ سینی ٹائزر نہیں مل رہے، ابتدائی طور پر ہم 800 سینی ٹائزر بنارہے تھے تاہم اب آٹھ ہزار روزانہ بنائیں گے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آٹھ ہزار والی کٹ 2000 کی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل وینٹی لیٹرز کی تیاری پر کام کررہی ہے جب کہ کورونا کی ویکسین بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے، کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے جن میں چار مریض میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد لندن سے وطن واپس آئے تھے۔