غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 120 لاشیں برآمد

غزہ میں جنگ بندی کےبعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کےملبےسےفلسطینیوں کی لاشیں ملنےکا سلسلہ جاری ہے جہاں سے اب تک 120 لاشیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روزغزہ پٹی کےاسپتالوں میں 72 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کےملبوں اورمیدانوں سےاٹھائی گئی تھیں۔

پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کر دی

 

رپورٹ کےمطابق تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اورمیدانوں سےاٹھائی گئی لاشوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کےنتیجےمیں غزہ پٹی میں 47 ہزار107فلسطینی شہیدہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

Back to top button