پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں چرچ کے پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے رحم کی اپیل کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پادری نے کہا یہ لوگ ہمارےکھیتوں میں کام کرتےہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارےگندے برتن دھوتے ہیں۔

چرچ کےپادری کا کہنا تھا یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنےممالک میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پادری نےٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔

خبر ایجنسی کےمطابق بشپ نے تقریب میں کہا تھا کہ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں، بشپ نےٹرمپ سے تارکین وطن سےمتعلق اقدامات پر نظرثانی اور رحم کی اپیل کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے

 

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ میری مخالف اور دائیں بازوکی انتہا پسند ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا بشپ کےبات کرنےکا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالتے ہی درجنوں صدارتی آرڈنیننس پر دستخط کیے تھے جس میں سے ایک تارکین وطن کی بے دخلی سےمتعلق بھی تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا غیر ملکی تارکین وطن کی وجہ سےمقامی وسائل پربوجھ بڑھتا ہےاس لیے ایسےتمام افراد کو ملک بدر کریں گے جو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں رہ رہے ہیں۔

Back to top button