13سے15سال کے 3کروڑ70لاکھ بچوں میں تمباکونوشی کا انکشاف

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے استعمال پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنانے کیلئے پھلوں کے فلیور استعمال کررہی ہے۔تمباکو انڈسٹری اسکولوں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنارہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بناناسنگین ترین جرم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں فروخت کیے جارہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پرپابندی لگائی جائے۔

Back to top button