سگریٹ نوشوں کے پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں

معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں، اس لیے لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔
بتایا گیا ہے کہ علیزے شاہ گاڑی میں بیٹھی سگریٹ نوشی کر رہی تھیں جب کسی دوسری گاڑی میں موجود خاتون نے انکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ چنانچہ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور لوگ علیزے پر تنقید کر رہے ہیں۔
لیکن ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو موضوع بحث بنانے والے اس وقت خود تنقید کی زد میں نظر آتے ہیں اور ان پر دوسروں کی پرائیویسی میں مبتلا ہونے کا الزام لگ رہا ہے۔علیزے شاہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے رانا واصف منیر نامی صارف نے لکھا کہ ’عورت اگر سگریٹ پیے تو اس کے بھی پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں کردار نہیں۔‘
سورج کھیتپال نامی صارف نے ویڈیو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان امتیاز برتنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔سورج کھیتپال نامی صارف نے ویڈیو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان امتیاز برتنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔انہوں نے لکھا ’بتاؤ اس تصویر میں کیا مسئلہ ہے؟ جی، آپ نے نہیں سوچا۔ وہ لڑکی ہے سگریٹ کیسے پی سکتی ہے؟ لڑکا پیتا تو ٹھیک تھا۔‘حسن مبین نامی صارف نے سوال پوچھا کہ ’وہ پاکستانی جو علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں وہ خود سگریٹ نہیں پیتے یا سگریٹ کے پیکٹ پر لکھا کہ یہ عورتوں کے لیے نہیں؟‘
اس سے قبل 2018 میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انڈین اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہیں اس تصویر کے وائرل ہونے پر دکھ پہنچا ہے اور اسے وہ اپنی پرائیویسی کی ’خلاف ورزی‘ سمجھتی ہیں۔
