ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں15 خوارج ہلاک،سپاہی شہید

بلوچستان کےعلاقے ژوب میں سکیورٹی فورسزنےکارروائی کرتےہوئے15خوارج کو ہلاک کردیا۔ایک سپاہی شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق10 دسمبر2024 کو،سیکورٹی فورسز نےضلع ژوب کے عام علاقےسمبازہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کےدوران خوارج کےمقام پرمؤثر طریقےسےنشانہ بنایا گیا، اس دوران فائرنگ کےنتیجےمیں15 خوارج کو’جہنم واصل‘ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک ہونےوالےخوارج سےبھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج نےبتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عارف الرحمان نےبہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سےعلاقےمیں موجود کسی اور خارجی کوبےاثرکرن کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسزقوم کےشانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں اور ہمارےبہادرجوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Back to top button