فرخ سبزواری نے شرح سود میں کمی، سیاسی صورتحال کو سٹاک ایکسچینج میں مندی کی وجہ قرار دیدیا

پاکستان اسٹاک یکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری نے بتایا ہے کہ مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لسٹنگ تقریب کے دوران فرخ سبزواری نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور موجودہ سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی صورتحال اور مختلف کمپنیوں کے مالی نتائج مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان
فرخ سبزواری نے عالمی تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کس رخ میں جائیں گی، اور فی الحال یہ ایک معمہ ہے۔
