لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ مریم نواز کا درخواست میں مؤقف تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں لیکن عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں جا سکتی لہٰذا عدالت عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
مریم نواز کے وکیلی نے موقف اختیار کیا کہ اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔
