پوجا بیدی اپنے اندر کے بچے کو کیسے زندہ رکھے ہوئے ہیں؟


زندگی کو افسردہ یا خوش گوار بنانا انسان کے اپنے بس میں ہوتا ہے، یا تو زندگی کے کٹھن سفر میں پریشانیوں اور مصائب کو خود پر سوار کر کے گزارا جا سکتا ہے یا پھر ہنستے ہوئے زندگی کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو عبور کر کے۔

بھارتی اداکارہ پوجا بیدی اپنے اندر کے بچے کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی زندگی کو خوش گوار انداز میں گزارنے کی خواہاں ہیں۔ 52 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں، انکا کہنا ہے کہ میں نے زندگی کو مختلف انداز میں گزارنے اور ہر طرح کا کام پہلی مرتبہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنے ہی ڈھول کی تھاپ پر مارچ کرتی ہوں۔

پوجا نے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ میں ہمیشہ اپنے اندر موجود بچے کو زندہ رکھنے پر یقین رکھتی ہوں، ایک اوسط 50 سال کی عمر کے شخص کو دیکھیں، بیکار، غضبناک، ایک کرب میں۔ ہم اپنے زندہ دل، متجسس، خوش مزاج اندرونی بچے کو دبا دیتے ہیں اور سنجیدگی کی چادر اورڑھ لیتے ہیں، زندگی بہت مختصر ہے، ہم ایک سادہ سفر کو پیچیدہ بناتے ہیں، میں مختلف طریقوں سے زندگی گزارنے کا انتخاب کرتی ہوں۔

پوجا بیدی کہتی ہیں کہ دل کی گہرائیوں سے محبت کرنا، پابندیوں بارے سوال کرنا، جو صحیح ہے اس کے لیے کھڑا ہونا، دوسروں کے حقوق کے لیے لڑنا، اور ہمیشہ مزاح کا احساس برقرار رکھنا، میری زندگی کی کچھ اہم جھلکیاں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ قدرت کا شکر ہے کہ آج لوگ اپنی جنسیت کے بارے میں اتنے کھل کر بات کرتے ہیں، وہ یاد دلاتی ہیں کہ ’پہلا نشہ‘ کے گانے میں اڑنے والے سرخ لباس نے ’مجھے ہمیشہ کے لیے امر کر دیا، اس فلم کی شوٹنگ میں بہت مزہ آیا، یہ سب سے اچھی چیز تھی جو میرے ساتھ ہوئی۔ اگرچہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ آج اپنی فلمی پرفارمنس پر ہنستی ہیں، میرے بچے اور بھی زور سے ہنستے ہیں۔

یاد رہے کہ پوجا نے 18 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھا، 20 سال کی عمر میں اپنے سابق شوہر فرحان فرنیچر والا سے ملاقات کی اور 24 سال کی عمر میں شادی کر لی، اس دور میں ایک بار کسی اداکارہ کی شادی ہو جاتی تھی تو یہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوتا تھا لیکن ان کے لیے نہیں۔ 2003 میں طلاق کے بعد، اداکارہ نے ’جھلک دکھلا جا‘، ’نچ بلیے‘، ’خطروں کے کھلاڑی‘، ’ما ایکسچینج‘ اور ’بگ باس 5‘ جیسے ٹی وی ریئلٹی شوز کیے، زوم چینل پر ٹاک شو ’جسٹ پوجا‘ کی میزبانی بھی کی۔

پوجا نے بتایا کہ وہ بچوں کی حفاظت کرنے والی ماں ہیں، لیکن ضرورت سے زیادہ نہیں۔ انکاکہنا ہے کہ ’ایک ماں کے طور پر میرا کردار اپنے بچوں کی رہنمائی کرنا ہے نہ کہ ان کو قابو میں رکھنا ہے۔ میں عالیہ اور عمر دونوں کو اپنی مرضی کا انتخاب کرنے اور اپنی انفرادیت کو پروان چڑھانے کی جگہ اور آزادی دینے پر یقین رکھتی ہوں۔
2003 میں طلاق کے بعد پوجا کے کئی مردوں سے تعلقات رہے لیکن 2019 میں اس نے بزنس مین مانیک کنٹریکٹر سے منگنی کر لی۔

پوجا فی الحال گووا میں رہتی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک آسان زندگی گزار رہی ہیں۔ انکا کہنا یے کہ روم میں، رومیوں کی طرح کرو!

Back to top button