وزیراعظم کا چوہدری نثارکوٹیلیفون،بھانجے کی وفات پرتعزیت کی

وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سما ٹی وی نے ترجمان وزیراعظم ہائوس کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

ٹیلی فون پر گفتگو چوہدری نثارنے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔ کیپٹن نعمان عیدالاضحیٰ سے قبل چک بیلی روڈپرٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم قیام کے دوران ن لیگ کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ کل وفاقی وزراء کو بھی لاہور طلب کرلیا۔

Back to top button