پی پی168:پی ٹی آئی کارکن سے 200 شناختی کارڈبرآمد، مقدمہ درج
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے پرکل ہونیوالے ضمنی الیکشن سے ایک روزقبل لاہورکے حلقہ پی پی 168 میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور کے علاقت فیکٹری ایریا میں پی ٹی آ ئی کے کارکن خالد سندھوسے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے ہیں ۔
لاہورپولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیے گئے جس کی وجہ سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ہرکارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق کی گئی تھی ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیے جائیں گے تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔