بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران سابق صدر آصف زرداری پر ایم پی ایز کو خریدنے کے الزام کے جواب میں سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں۔
ٹوئٹر پر عمران خان نے آصف زرداری کے خلاف ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے چوری کردہ پیسے سے وفاقی حکومت گرانے اور NRO2 لینے کے بعد مصدقہ مجرم آصف زرداری شریف مافیا کی ملی بھگت سے MPAs کو خریدنےکی اپنی کوششوں کے ذریعے اب پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرانے نکلا ہے، عزت مآب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟
عمران خان کی ٹوئٹ پر بختاور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے جنون کو ثبوت کے ساتھ عدالت میں کیوں نہیں لے کر جاتے، بصورت دیگر ہمارے وکلا آپ کے خلاف ہتک عزت دائر کریں گے، افسوس کہ آپ نے آئین کبھی نہیں پڑھا کیوں کہ آپ کو کوئی بھی غداری کے ارتکاب سے نہیں بچا سکتا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ تک کی آفر کی جا رہی ہے، اس کھیل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے جنہوں نے کرپشن پر این آر او لیا، وہ لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں۔

Back to top button