190 ملین پاؤنڈ کیس : ریاست کے کیسز میں این آر ممکن ہی نہیں ، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مانتےہیں کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے،یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں،ہم ایسی بات نہیں کرتے۔

طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مانتےہیں کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے،یہ اچھی طرح جانتےہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہاکہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔

 پی ٹی آئی مذاکرات کے نام پربلیک میل کرنا بند کرے،خواجہ آصف

لیگی رہنما نےکہاکہ پہلے بھی کہاتھا ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہوسکتی، ملاقات جیل مینئول پر ہوگی،جب یہ جیل مینئول پر مان گئےتو عمران خان سے ملاقات ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات اسی طرح ہوئی جیسے اڈیالا جیل میں پہلے ان کی ملاقات ہوتی رہی،کمیشن کوئی بھی ہو،ٹی او آر اہم ہوتےہیں۔

Back to top button