پی ٹی آئی مذاکرات کے نام پربلیک میل کرنا بند کرے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہےکہ تحریک انصاف مذاکرات کے نام بر حکومت کو بلیک میل کرنا بند کرے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کیلئےتیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیارہوئے۔ ہم ان سے بات چیت کررہےہیں اور ان کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا جارہا ہے، یہ اگر ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وقفہ سوالات کے دوران خواجہ آصف کی تقریر میں خلل ڈالا اور ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج شروع کردیا، جس کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے 15 جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تاریخ اور وقت میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔