یہ بجٹ ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے : وزیراعظم

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اور معاشی استحکام کی بدولت آج ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے،عوامی فلاح کا بجٹ ہے،یہ بجٹ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے۔

بجٹ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان کے ہر شہری کا مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کے مظاہرے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا عوام نے مشکلات کا سامنا کیا،ملکی معاشی استحکام کےلیے بھرپور کردار ادا کیا،وعدہ کیا تھا معاشی استحکام حاصل ہونے کے بعد اس کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائیں گے، الحمدللہ، اب خوش حالی کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

شہبازشریف نے کہا مشکل دور کےبعد جس بہتری،ریلیف کا وعدہ کیا اس کا آغاز ہو چکا ہے، یہ بجٹ ریلیف کا بجٹ ہے،عوامی فلاح کا بجٹ ہے،یہ بجٹ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے،یہ برآمدات میں اضافے،زرعی ترقی، صنعتوں،  سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کا بجٹ ہے۔اس بجٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معیشت کی مضبوطی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔

قومی اسمبلی ، بجٹ اجلاس: وزیر خزانہ نے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا

وزیراعظم نے معاشی ٹیم،چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اور تمام متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا وزیر اعظم نے کہا کہ سب کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت و جذبے سے ریلیف کو ممکن بنایا۔ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ ترقی کا یہ سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا،ہم عوام کے فلاح و بہبود کےلیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

 

 

Back to top button