گلگت بلتستان: وزیراعظم کی پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت، ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے گی

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، اس لیے ہم انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کرے گی۔
انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنےکا فیصلہ کیا ہے،ہمارے منتخب اراکین پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کےلیے ووٹ دیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بجٹ ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے : وزیراعظم
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے، وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں،اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر گلگت بلتستان اور ڈپٹی سپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔
