ایران-امریکا امن معاہدے کے متن پر حتمی اتفاق ہوگیا، وزیر اعظم کی تصدیق

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ ایران امریکا امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ طے پاگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنےوالوں کی غلط معلومات کی مہم سے آگاہ ہیں۔
ایران امریکا امن معاہدے کی اہم شقیں منظر عام پرآ گئیں
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کےلیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے،امن اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے،ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ امن معاہدے کے متن پر حتمی اتفاق طے پاگیا۔
