سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،27 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن کرتےہوئے27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جب دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فورسز نے کامیابی سے 27 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button