سکیورٹی فورسز کی میران شاہ میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں کارروائیاں کرتےہوئے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے تسلسل میں خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج ہلاک کردیے گئے،جن میں چار اہم سرغنہ خالد رضا عرف سالار،مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے یہ سرغنہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے،ان کامیاب اور انتہائی مہارت سے انجام دی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج ہلاک کیے جاچکے ہیں،جس سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ان ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے، یہ عناصر مختلف دہشت گرد کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

Back to top button