ای سی سی کی خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزارت اطلاعات کےلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

دودھ سے شیمپو تک،بجٹ کے بعد مہنگی ہونے والے عام استعمال کی 36اشیا کونسی؟

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ یہ فنڈز عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کےلیے فراہم کیے جائیں۔

 

Back to top button