اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلیے جاری سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں کے مثبت اور جلد نتائج برآمد ہونےکی امید کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ ان رابطوں میں پیش رفت خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

 

وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

Back to top button