میکسیکومیں ڈرگ مافیازکی پرتشدد کارروائیوں میں192افراد ہلاک

میکسیکوکی شمال مشرقی ریاست سنالووامیں ڈرگ مافیازکےدرمیان جاری پرتشدد واقعات کی لہرمیں کم ازکم192افرادہلاک ہوگئے۔

ترک خبر رساں ادارےانادولوکےمطابق شمال مغربی میکسیکوکےمقامی مبصر گروپ نےایک بیان میں کہاہےکہ6ستمبرکوشروع ہونےوالےپرتشدد واقعات میں تقریباً200افرادقتل اور226لاپتہ ہوچکےہیں۔

مبصرگروپ کےمطابق ڈرگ کارٹل کےمتحارب گروہوں میں پرتشددواقعات کے باعث200خاندان نقل مکانی پرمجبورہوئےجبکہ180کاروباروں کی بندش سے تقریباً2ہزارافرادبےروزگارہوچکےہیں۔

5جولائی کو بدنام زمانہ منشیات گینگ کےسرغنہ اورسینالووا کارٹیل کے شریک بانی اسماعیل ”ایل میو“زمباڈا کی گرفتاری کےبعد،زمباڈااورجوکون”ایل چاپو“گزمین کے قائم کردہ کارٹیل میں جاری طاقت کےحصول کی کشمکش میں شدت آگئی ہے، واضح رہےکہ سینالواکےشریک بانی ایل چاپوایک امریکی جیل میں قید ہیں۔

70سالہ زمباڈا کی ریاست ٹیکساس میں امریکی حکام کےہاتھوں گرفتاری کےبعد چپیٹوس کےنام سےمشہور ایل چاپوکےبیٹوں اورحامیوں نےاپنےآبائی شہرسینالووا میں وحشیانہ جنگ چھیڑ دی تھی۔

امریکا کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردی کی مذمت

واضح رہےکہ چپیٹوس اورزمباڈا کےحامیوں کےمسلح جتھوں کےحرکت میں آنےکے بعد سینالووا کے گورنر روبن روچامویانےگزشتہ ہفتےریاست میں امن و مان کےقیام کےلیے590نیشنل گارڈکےدستےبھیجنے کااعلان کیاتھا۔

روبن روچامویانےکہا کہ“ہمیں امید ہےکہ وہ ہماری مدد کریں گے،نیشنل گارڈ،ایئر فورس،نیوی اورریاستی پولیس بھی بھرپوررابطےمیں ہیں جس کےباعث تشدد میں کمی آئی ہےتاہم بدقسمتی سےہم یہ نہیں کہہ سکتےکہ مسئلہ مکمل طورپرحل ہوگیاہے“۔

Back to top button