آصف زرداری کی عمران خان کے قومی اداروں‌ پر الزامات کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اور ایجنسی کے خلاف زہر افشانی کی شدید مذمت کی ہے، ایک شکست خوردہ شخص اہنے ذاتی مفاد کے لیے ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے تمام حدیں عبور کر گیا ہے۔

اس شخص کو نہ تو ملک کی صلامتی کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی کیونکہ یہ اپنی ذات سے آگے نہیں سوچ سکتا، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار ہی نظر آتا ہے۔

ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی بقا میں ہی پاکستان کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔اب تک ہم نے اداروں کیساتھ ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے اور ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بار اداروں پر حملہ دشمن نے نہیں بلکہ اندر کے لوگوں سے ہی کروایا گیا ہے، ہم اپنی پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ملک سے دشمنی کرنے والے دشمن کی تازہ سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

Back to top button