2 جنوری سے ملک بھر میں بارشوں کا آغاز ہوگا

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سال 2022 کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث دو سے چھ جنوری تک بارش کا امکان ہے کوئٹہ، زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ، زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی. دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Back to top button