پاکستان نے 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہونے کے باعث بھی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ مؤخر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے تھے اور مشکل معاشی صورتحال کے باعث بانڈز جاری کرنے کے لیے زیادہ منافع ادا کرنا پڑے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ زرمبادلہ کم اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث زیادہ شرح منافع نہیں دیا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سکوک بانڈز جاری کیے گئے تو ڈیفالٹ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ سے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔

”یونٹی آف کمانڈ“ نہ رہنے کا تاثر

Back to top button