کورونا:16افراد کے ٹیسٹ مثبت، 14کی حالت تشویشناک
موذی وائرس کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔