اٹلی ،تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 ہلاک

اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے قریب تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں 90 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں سے 60 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی، تاہم سوار مسافروں کی شہریت سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
