اپوزیشن کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک جمعے سے شروع کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت متعدد حکومتی اقدامات کے خلاف جمعے سے احتجاجی مہم شروع کریں گے۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بات چیت صرف اسی نکتے پر ہوگی کہ ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، جب کہ اس ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
