پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی پشتونوں کا چہرہ نہیں : ایمل ولی خان

صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ نہیں مانا۔اسی طرح پی ٹی آئی یا کالعدم ٹی ٹی پی کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں،کوئی مانے یا نہ مانے،یہ ایک حقیقت ہے۔یہ سب مغربی منصوبے ہیں،مقصد ہےکہ اس خطے کو جہنم بنایا جائے۔
