معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی:امریکی وزیر خارجہ

 

 

 

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کےلیے بےتاب دکھائی دیتا ہے،تاہم وہ ابھی کسی معاہدے کےلیے تیار نظر نہیں آتا اور اگر اس نے معاہدہ نہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارتی حل کےلیے تیار ہے لیکن تہران کے اقدامات سے ایسا نہیں لگتا کہ وہ کسی معاہدے کےلیے سنجیدہ ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ ایران ہر رات اپنی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی قیمت ادا کررہا ہے اور یہ صورت حال اس وقت تک برقرار رہےگی جب تک ایران اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا۔اگر ایران واقعی مذاکرات چاہتا ہےتو امریکا بھی بات چیت کےلیے تیار ہے،لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو واشنگٹن اپنے مفادات اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات کرےگا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران عالمی بحری جہاز رانی میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور آبنائےہرمز میں جہازوں پر حملے یا ان کی نقل و حرکت محدود کرنےکی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔اگر ایران عالمی بحری تجارت کو نشانہ بناتا رہاتو اسے اس کی بھاری قیمت چکاناہوگی۔

ایران کا جوابی وار، کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران بار بار معاہدے کرتا ہے لیکن بعد میں خود ہی ان سے پیچھے ہٹ جاتا ہے،اسی لیے عالمی برادری کو ایران کے اقدامات کا عملی جائزہ لینا ہوگا۔امریکا کو امید ہےکہ یمن کے حوثی بحری جہازوں پر حملے بند کردیں گے،کیوں کہ ان حملوں سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

 

Back to top button