ایران کا جوابی وار، کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کیے ہیں۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کیے ہیں، جنہیں اس نے واشنگٹن کے خلاف جوابی کارروائی قرار دیا ہے، نہ کہ کویتی عوام کے خلاف۔

آئی آر جی سی کے مطابق علی السالم ایئربیس پر موجود امریکی فوجی ساز و سامان کے ایک بڑے گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور امریکی MQ-9 ڈرونز کے ایک ہینگر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ العدیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور دو ہیلی کاپٹر ہینگرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا جبکہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران میں مواصلاتی ٹاورز پر امریکی حملوں کے جواب میں ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اپنے بیان میں آئی آر جی سی نے کویتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ایران نے نہیں بلکہ امریکا نے کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے حملوں کا ہدف صرف امریکی فوجی اڈے ہیں، جنہیں آئی آر جی سی نے ایسے علاقے قرار دیا جو، اس کے بقو، کویتی سرحدی محافظوں کے مؤثر کنٹرول سے باہر ہیں اور جہاں امریکی فوج اپنی مرضی سے نقل و حرکت کرتی ہے۔

ایران پر امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری

آئی آر جی سی نے مزید دعویٰ کیا کہ ان علاقوں پر امریکی فوج کا کنٹرول ہے، اسی لیے حملوں کا رخ انہی فوجی تنصیبات کی جانب رکھا گیا۔

Back to top button