27 ویں ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے : چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، اس ترمیم سے وفاق کو خطرہ ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اس طریقے سے نہیں ہوتی، نہ ہمارے ساتھ کوئی رابطہ ہوا نہ 27 ویں ترمیم کا مسودہ شیئر ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا کہ کچھ لوگوں کو پاور دینے اور این ایف سی ایوارڈ کو چھیڑنے سے وفاق خطرے میں آئے گا، حکومت ایسی ترمیم نہ لائے جس سے عدلیہ مزید تقسیم ہوجائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہ کہ ستائیسویں ترمیم آئین کی روح کے مخالف ہے،اس ترمیم سے قوم کو مزید تقسیم نہ کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، قوم کی ضرورت کےمطابق ترمیم ہوتی ہے، 18 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی،جس پر لوگوں نے خوشیاں منائیں اور 26 ویں ترمیم کی 4 شقوں پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔
