27ویں آئینی ترمیم،پی ٹی آئی اورجےیوآئی کے1۔1سینٹرکی پارٹی سے بغاوت

پی ٹی آئی اورجےیوآئی کے1۔1سینٹرکی پارٹی سے بغاوت، پی ٹی آئی کے سیف ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ دیا۔ جے یو آئی نے27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینےوالےسینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر کی جانب سے تحریک پیش کرنے کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

ستائیسویں آئینی ترمیمی پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ ہوئی تو سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے۔

جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو ئے۔ 64 ارکان سینیٹ نے ستائسیویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع  نے کہا کہ پارٹی کا سندھ  اور خیبر پختونخوا  سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر فیصل سلیم سے پارٹی کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی نہیں دیا تھا۔

سینیٹر فیصل سلیم الرحمان 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پارٹی سے رابطے میں نہیں رہے تھے۔

جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Back to top button